Monday, January 4, 2021
کسان سکول (یو ٹیوب چینل)
ہیلو ڈیئر ریڈرز آج کے بلاگ میں یہ بتاتے ہوئے مجھے خوشی ہو گی کہ ہم ایک یو ٹیوب
چینل بنانے جا رہے ہیں جس کا ممکنہ نام کسان سکول ہو گا۔ پاکستان کیونکہ ایک ذرعی
ملک ہے اس لیئے اس کی عوام کو ذراعت سے متعلقہ معلومات خاص طور پر جدید ذراعت کی
اشد ضرورت ہے۔ ویسے تو جدید ذراعت سے متعلق بہت سے چینل آپ کو یو ٹیوب پر مل جائیں
گے لیکن کوئی ایسا خاص چینل نہیں مل پاتا جو جنوبی پنجاب کے سرائیکی بولنے سمجھنے
والے لوگوں کو معلومات فراہم کر سکے۔ کیونکہ جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں
سرائیکی بولی اور سمجھی جاتی ہے اس لیئے ہماری کوشش ہو گی کہ تمام لیکچرز، معلومات
سرائیکی زبان میں ہوں۔ بہت سے چینلز پر اردو یا پنجابی زبان میں معلومات فراہم کی
تو جاتی ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں اردو یا دوسری زبانوں کو
اچھے سے نہیں سمجھا جاتا کیونکہ تعلیم کا فقدان کافی زیادہ ہے۔ یو ٹیوب ایک ایسا
پلیٹ فارم ہے جہاں وڈیوز کے ذریعے بول کر بات سمجھانا آسان ہوتا ہے اس لیئے ہم نے
فیصلہ کیا ہے کہ ذراعت سے متعلقہ ایک ایسا چینل بھی ضرور ہو جو صرف سرائیکی بولنے
اور سمجھنے والوں کو ذراعت کی جدت سے انہی کی زبان میں سمجھا سکے۔ اپ تمام دوستوں
سے گزارش ہے کہ کمنٹس میں اپنی آراء سے چینل کی شروعات کے متعلق بتائیں کہ یہ
آئیڈیا کیسا ہے
شکریہ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment